Sunan Ibne-Majah 2663ضعیف
کیا آزاد کو غلام کے بدلے قتل کرنا درست ہے۔
حدیث نمبر: 2663
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَتَلَ عَبْدَهُ قَتَلْنَاهُ وَمَنْ جَدَعَهُ جَدَعْنَاهُ.
سمرہ بن جندب (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس نے اپنے غلام کو قتل کیا ہم اسے قتل کریں گے، اور جس نے اس کی ناک کاٹی ہم اس کی ناک کاٹیں گے ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الدیات ٧ (٤٥١٥، ٤٥١٦، ٤٥١٧) ، سنن الترمذی/الدیات ١٨ (١٤١٤) ، سنن النسائی/القسامة ٦ (٤٧٤٠) ، ٧ (٤٧٤٣) ، ١٢ (٤٧٥٧) ، (تحفة الأشراف : ٤٥٨٦، ومصباح الزجاجة : ٩٣٦) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٥/١٠، ١١، ١٢) ، سنن الدارمی/الدیات ٧ (٢٤٠٣) (ضعیف) (حسن بصری نے سمرہ (رض) سے یہ حدیث نہیں سنی ہے )
It was narrated from Samurah bin Jundab that the Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever kills his slave, we will kill him, and whoever mutilates (his slave) we will mutilate him."