Sunan Ibne-Majah 3923ضعیف
خواب کی تعبیر
حدیث نمبر: 3923
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ قَابُوسَ، قَالَ: قَالَت أُمُّ الْفَضْلِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ كَأَنَّ فِي بَيْتِي عُضْوًا مِنْ أَعْضَائِكَ، قَالَ: خَيْرًا رَأَيْتِ، تَلِدُ فَاطِمَةُ غُلَامًا فَتُرْضِعِيهِ، فَوَلَدَتْ حُسَيْنًا، أَوْ حَسَنًا، فَأَرْضَعَتْهُ بِلَبَنِ قُثَمٍ، قَالَتْ: فَجِئْتُ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْتُهُ فِي حَجْرِهِ، فَبَالَ فَضَرَبْتُ كَتِفَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْجَعْتِ ابْنِي رَحِمَكِ اللَّهُ.
قابوس کہتے ہیں کہ ام الفضل (رض) نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ آپ کے جسم کا ایک ٹکڑا میرے گھر میں آگیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا : تم نے اچھا خواب دیکھا ہے، فاطمہ کو اللہ تعالیٰ بیٹا عطا کرے گا اور تم اسے دودھ پلاؤ گی ، پھر جب حسین یا حسن (رضی اللہ عنہما) پیدا ہوئے تو انہوں نے ان کو دودھ پلایا، جو قثم بن عباس کا دودھ تھا، پھر میں اس بچے کو لے کر نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آئی، اور آپ کی گود میں بٹھا دیا، اس بچے نے پیشاب کردیا، میں نے اس کے کندھے پر مارا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم نے میرے بچے کو تکلیف پہنچائی ہے، اللہ تم پر رحم کرے !۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٨٠٥٥، ومصباح الزجاجة : ١٣٧١) ، وقد أخرجہ : سنن ابی داود/الطہارة ١٣٧ (٣٧٥) ، مسند احمد (٦/٣٣٩) (ضعیف) (سند میں قابوس اور ام الفضل (رض) کے درمیان انقطاع ہے )
It was narrated that Qabus said: "Umm Fadl said: O Messenger of Allah ﷺ It is as if I saw (in a dream) one of Your limbs in my house. He sa id: What you have seen is good. Fatimah will give birth to a boy and you will breastfeed him. Fatimah gave birth to Husain or Hasan, and I breastfed him with the milk of Qutham. She said: I brought him to the Prophet ﷺ and placed him in his lap, and he urinated, so I struck him on the shoulder." The Prophet ﷺ said "You have hurt my son, may Allah have mercy on you."(Sahih)