Sunan Ibne-Majah 2931صحیح
محرم کو تہبند نہ ملے تو پائجامہ پہن لے اور جوتا نہ ملے تو موزہ پہن لے۔
حدیث نمبر: 2931
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، قَالَ هِشَامٌ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ: مَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ، وَمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ، وقَالَ هِشَامٌ فِي حَدِيثِهِ: فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ إِلَّا أَنْ يَفْقِدَ.
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا (ہشام نے اپنی روایت میں منبر پر کا اضافہ کیا ہے) آپ ﷺ نے فرمایا : جسے تہ بند میسر نہ ہو تو وہ پاجامہ پہن لے، اور جسے جوتے نہ مل سکیں وہ موزے پہن لے ، ہشام اپنی روایت میں کہتے ہیں : وہ پاجامے پہنے جب تہ بند نہ ہو ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/جزاء الصید ١٥ (١٨٤١) ، ١٦ (١٨٤٣) ، اللباس ١٤ (٥٨٠٤) ، ٣٧ (٥٨٥٣) ، صحیح مسلم/الحج ١ (١١٧٨) ، سنن ابی داود/المناسک ٣٢ (١٨٢٩) ، سنن الترمذی/الحج ١٩ (٨٣٤) ، سنن النسائی/الحج ٣٢ (٢٦٧٢، ٢٦٧٣) ، ٣٧ (٢٦٨٠) ، الزینة من المجتبیٰ ٤٦ (٥٣٢٧) ، (تحفة الأشراف : ٥٣٧٥) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٢١٥، ٢٢١، ٢٢٨، ٢٧٩، ٣٣٧) ، سنن الدارمی/المناسک ٩ (١٨٤٠) (صحیح )
It was narrated that Ibn Abbas said: "I heard the Prophet ﷺ delivering a sermon - (one of the narrators) Hisham said: On the pulpit - and he said: Whoever does not have a waist wrap, let him wear pants or pajamas, and whoever does not have sandals, let him wear leather socks. II In his narration, Hisham said: "If he does not find any, then let him wear pants or pajamas." (Sahih)