Sunan Ibne-Majah 2796صحیح
اللہ سبحانہ وتعالی کی راہ میں قتال کرنا۔
حدیث نمبر: 2796
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي خَالِدٍ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْأَحْزَابِ فَقَالَ: اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ، سَرِيعَ الْحِسَابِ، اهْزِمْ الْأَحْزَابَ، اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ.
عبداللہ بن ابی اوفی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (کفار کے) گروہوں پر بد دعا کی، اور یوں فرمایا : اے اللہ ! کتاب کے نازل فرمانے والے، جلد حساب لینے والے، گروہوں کو شکست دے، اے اللہ ! انہیں شکست دے، اور جھنجوڑ کر رکھ دے (کہ وہ پریشان و بےقرار ہو کر بھاگ کھڑے ہوں) ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الجہاد ٩٨ (٢٩٣٣) ، صحیح مسلم/الجہاد ٧ (١٧٤٢) ، سنن الترمذی/الجہاد ٨ (١٦٧٨) ، (تحفة الأشراف : ٥١٥٤) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٣٥٣، ٣٥٥، ٣٨١) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: جب جنگ میں کافروں کی فوجیں بہت ہوں تو یہی دعا پڑھنی چاہیے، نبی اکرم ﷺ نے یہ دعا جنگ احزاب میں کی تھی، یعنی غزوہ خندق میں جب کفار و مشرکین کے گروہ دس ہزار کی تعداد میں مدینہ منورہ پر چڑھ آئے تھے اور مسلمانوں کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
Ismail bin Abu Khalid said: "I heard Abdullah bin Abu Awfa say: The Messenger of Allah ﷺ supplicated to Allah against the Confederates (AI-Ahzab) and said: O Allah, Who has sent down the Book and is Swift in bringing to account, destroy the Confederates. O Allah, destroy them and shake them. (Sahih)