Sunan Ibne-Majah 633صحیح
حائضہ ( ہاتھ بڑ ھا کر) مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے )۔
حدیث نمبر: 633
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُدْنِي رَأْسَهُ إِلَيَّ وَأَنَا حَائِضٌ، وَهُوَ مُجَاوِرٌ تَعْنِي: مُعْتَكِفًا، فَأَغْسِلُهُ، وَأُرَجِّلُهُ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ میں حیض کی حالت میں ہوتی اور نبی اکرم ﷺ مسجد میں معتکف ہوتے، تو آپ اپنا سر مبارک میری طرف بڑھا دیتے، میں آپ کا سر دھو کر کنگھا کردیتی۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٧٢٨٨) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/الحیض ٦ (٣٠١) ، الاعتکاف ٤ (٢٠٢١) ، اللباس ٧٦ (٥٩٢٥) ، صحیح مسلم/الحیض ٣ (٢٩٧) سنن النسائی/الطہارة ١٧٦ (٢٧٨) ، الحیض ٢١ (٣٨٧) ، موطا امام مالک/الطہارة ٢٨ (١٠٢) ، مسند احمد (٦/٣٢، ٥٥، ٨٦، ١٧٠، ٢٠٤) ، سنن الدارمی/الطہارة ١٠٨ (١٠٩٨) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: حجرہ کا دروازہ مسجد ہی میں تھا تو رسول اللہ ﷺ حجرے کے اندر اپنا سر مبارک کردیتے، ام المؤمنین عائشہ (رض) کنگھی کر دیتیں، بال دھو دیتیں، آپ ہمیشہ بال رکھتے تھے، آپ نے صرف حج میں بال منڈائے ہیں۔
It was narrated that Aisha (RA) said: "The Prophet ﷺ used to bring his head close to me when I was menstruating and he was in Itikaf (seclusion in a Masjid for the purpose of worship), and I would wash it and comb his hair."