Sunan Ibne-Majah 598ضعیف
ہر بال کے نیچے جنابت ہے
حدیث نمبر: 598
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ، حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ، وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ، وَأَدَاءُ الْأَمَانَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهَا، قُلْتُ: وَمَا أَدَاءُ الْأَمَانَةِ؟ قَالَ: غُسْلُ الْجَنَابَةِ فَإِنَّ تَحْتَ كُلِّ شَعَرَةٍ جَنَابَةً.
ابوایوب انصاری (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : روزانہ پانچوں نمازیں، ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک، اور امانت کی ادائیگی ان کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہیں ، میں نے پوچھا : امانت کی ادائیگی سے کیا مراد ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : غسل جنابت، کیونکہ ہر بال کے نیچے جنابت ہے ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٣٤٦١، ومصباح الزجاجة : ٢٣٣) (ضعیف) (طلحہ بن نافع کا سماع ابو ایوب (رض) سے ثابت نہیں ہے، نیز ملاحظہ ہو : سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی : ٣٨٠١ ، و ضعیف ابی داود : ٣٧ )
وضاحت : ١ ؎: (فواد عبدالباقی کے نسخہ میں بينها ہے )
Abu Ayyub Al-Anari narrated that the Prophet ﷺ said: "The five daily prayers, from one Friday to the next, and fulfilling the trust are all expiation for whatever (sins) come between them." I said: "What is fulfilling the trust?" He said: Having a bath to cleanse oneself from sexual impurity, for under every hair there is the state of sexual impurity."