Sunan Ibne-Majah 2290صحیح
مرد اپنی اولاد کا مال کس حدتک استعمال کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 2290
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَمَّتِهِ، عَنْعَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلْتُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ وَإِنَّ أَوْلَادَكُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تمہارے کھانوں میں سب سے پاکیزہ کھانا وہ ہے جو تمہارے ہاتھ کی کمائی کا ہو، اور تمہاری اولاد بھی تمہاری ایک قسم کی کمائی ہے ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/البیوع ٧٩ (٣٥٢٨) ، سنن الترمذی/الأحکام ٢٢ (١٣٥٨) ، سنن النسائی/البیوع ١ (٤٤٥٤) ، (تحفة الأشراف : ١٧٩٩٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٦/٣١، ٣٢، ١٢٧، ١٦٢، ١٩٣، ٢٢٠) ، سنن الدارمی/البیوع ٦ (٢٥٧٩) (صحیح )
It was narrated from Aisha (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "The bes t of your provision is what you earn, and your children are part of what you earn." (Sahih)