Sunan Ibne-Majah 829صحیح
کبھی کبھار ظہر وعصر کی نماز میں ایک آیت آواز سے پڑھنا
حدیث نمبر: 829
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِير، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَقْرَأُ بِنَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ، وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا.
ابوقتادہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ظہر کی پہلی دونوں رکعتوں میں (سری) قراءت فرماتے تھے، اور کبھی کبھی ہمیں کوئی آیت سنا دیا کرتے تھے ا ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الأذان ٩٦ (٧٥٩) ، ٩٧ (٧٦٢) ، ١٠٧ (٧٧٦) ، ١٠٩ (٧٧٨) ، ١١٠ (٧٧٩) ، صحیح مسلم/الصلاة ٣٤ (٤٥١) ، سنن ابی داود/الصلاة ١٢٩ (٧٩٨، ٧٩٩، ٨٠٠) ، سنن النسائی/الافتتاح ٥٦ (٩٧٥) ، (تحفة الأشراف : ١٢١٠٨) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٣٨٣، ٥/٢٩٥، ٣٠٠، ٣٠٥، ٣٠٧، ٣٠٨، ٣١٠، ٣١١) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی اگرچہ رکعتوں میں نبی ﷺ سری قراءت کرتے لیکن پڑھتے پڑھتے کبھی ایک آدھ آیت آواز سے بھی پڑھ دیتے۔
It was narrated from Abdullah bin Abu Qatadah that his father said: "The Messenger of Allah ﷺ used to recite when leading us in the first two Rak ah of the Zuhr prayer, and sometimes he would recite such that we could hear the Verse." (Sahih)