Sunan Ibne-Majah 1354صحیح
رات کی نماز میں قرآت
حدیث نمبر: 1354
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: أَتَيْتُ عَائِشَةَ، فَقُلْتُ: أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ، أَوْ يُخَافِتُ بِهِ؟، قَالَتْ: رُبَّمَا جَهَرَ، وَرُبَّمَا خَافَتَ، قُلْتُ: اللَّهُ أَكْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي هَذَا الْأَمْرِ سَعَةً.
غضیف بن حارث کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین عائشہ (رض) کے پاس آیا، اور ان سے پوچھا : رسول اللہ ﷺ قرآن بلند آواز سے پڑھتے تھے یا آہستہ ؟ انہوں نے کہا : کبھی بلند آواز سے پڑھتے تھے اور کبھی آہستہ، میں نے کہا : اللہ اکبر، شکر ہے اس اللہ کا جس نے اس معاملہ میں وسعت رکھی ہے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الطہارة ٩٠ (٢٢٦) ، فضائل القرآن ٢٣ (٢٢٩٤) ، سنن النسائی/الطہارة ١٤١ (٢٢٣) ، الغسل ٦ (٤٠٥) ، (تحفة الأشراف : ١٧٤٢٩) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٦/ ١٣٨، ١٤٩) (حسن صحیح )
It was narrated that Ghudaif bin Harith said. "I came to ‘ Aisha (RA) and asked: Did the Messenger of Allah ﷺ recite Quran loudly or softly? She said. Sometimes he would recite loud and sometimes softly. I said, Allah u Akbar! Praise is to Allah who has made this matter one of broad scope." (Hasan)