Sunan Ibne-Majah 1243صحیح
نماز فجر میں قنو ت
حدیث نمبر: 1243
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ يَقْنُتُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، يَدْعُو عَلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ شَهْرًا، ثُمَّ تَرَكَ.
انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز فجر میں دعائے قنوت پڑھتے رہے، اور عرب کے ایک قبیلہ (قبیلہ مضر پر) ایک مہینہ تک بد دعا کرتے رہے، پھر اسے آپ نے ترک کردیا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/المغازي ٢٩ (٤٠٨٩) ، صحیح مسلم/المساجد ٥٤ (٦٧٧) ، سنن النسائی/التطبیق ٢٧ (١٠٧٢) ، (تحفة الأشراف : ١٣٥٤) ، وقد أخرجہ : سنن ابی داود/الصلاة ٣٤٥ (١٤٤٤) ، مسند احمد (٣/١١٥، ١٨٠، ٢١٧، ٢٦١) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: قبیلہ مضر : جنہوں نے چند قراء کرام رضی اللہ عنہم کو دھوکے سے مار ڈالا تھا۔
It was narrated from Anas bin Malik (RA) that the Messenger of Allah ﷺ SAW used to recite Qunut in The Subh prayer, and he used to supplicate in it against one of the Arab tribes for a month, then he stopped doing so. (Sahih).