Sunan Ibne-Majah 1036صحیح
نماز میں مرد تسبیح کہیں اور عورتیں تالی بجائیں
حدیث نمبر: 1036
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أُمَيَّةَ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عُمَر: رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلنِّسَاءِ فِي التَّصْفِيقِ، وَلِلرِّجَالِ فِي التَّسْبِيحِ.
نافع کہتے تھے کہ عبداللہ بن عمر (رض) نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے (نماز میں جب امام بھول جائے، تو اس کو یاد دلانے کے لیے) عورتوں کو تالی بجانے، اور مردوں کو سبحان الله کہنے کی رخصت دی ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٧٥٠٨ و ٨٢٢٥، ومصباح الزجاجة : ٣٧١) (صحیح) (سند میں سوید بن سعید میں ضعف ہے، لیکن سابقہ شواہد سے یہ صحیح ہے، نیز بوصیری نے اس سند کی تحسین کی ہے، اور شواہد ذکر کئے ہیں )
It was narrated that Nafi used to say: "Ibn Umar said: The Messenger of Allah ﷺ granted a concession for the women to clap, and for the men to say the Tasbih." (Daif)