Sunan Ibne-Majah 3694صحیح
سلام کو رواج دینا (پھیلانا)
حدیث نمبر: 3694
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اعْبُدُوا الرَّحْمَنَ، وَأَفْشُوا السَّلَامَ.
عبداللہ بن عمرو (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : رحمن کی عبادت کرو، اور سلام کو عام کرو ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الأطعمة ٤٥ (١٨٥٥) ، (تحفة الأشراف : ٨٦٤١) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/١٧٠، ١٩٦) ، سنن الدارمی/الأطعمة ٣٩ (٢١٢٦) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: عمار (رض) نے کہا کہ جس نے تین باتیں کیں اس نے ایمان اکٹھا کرلیا : ایک تو اپنے نفس سے انصاف، دوسرے ہر شخص کو سلام کرنا، تیسرے تنگی کے وقت خرچ کرنا۔ (صحیح بخاری تعلیقاً )
It was narrated from Abdullah bin Amr that the Messenger of Allah ﷺ said: Worship the Most Merciful and spread (the greeting of) peace. "