Sunan Abu Dawood 3771صحیح
ٹیک لگا کر کھانے کا بیان
حدیث نمبر: 3771
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ، أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سُلَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَوَجَدْتُهُ يَأْكُلُ تَمْرًا وَهُوَ مُقْعٍ.
مصعب بن سلیم کہتے ہیں کہ میں نے انس (رض) کو کہتے سنا کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے (کہیں) بھیجا جب میں لوٹ کر آپ ﷺ کے پاس پہنچا تو آپ کو پایا کہ آپ کھجوریں کھا رہے ہیں، سرین پر بیٹھے ہوئے ہیں اور دونوں پاؤں کھڑا کئے ہوئے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الأشربة ٢٤ (٢٠٤٤) ، سنن الترمذی/الشمائل (١٤٢) ، (تحفة الأشراف : ١٥٩١) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/١٨٠، ٢٠٣) ، دی/ الأطعمة ٢٦ (٢١٠٦) (صحیح )
Anas said: The Prophet ﷺ sent me (for some work), and when I returned to him found him eating dates and squatting.