Sunan Abu Dawood 2582صحیح

گھوڑ دوڑ میں کسی شخص کو اپنے گھوڑے کے پیچھے رکھنا

حدیث نمبر: 2582
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ قَالَ:‏‏‏‏ الْجَلَبُ وَالْجَنَبُ فِي الرِّهَانِ.
قتادہ (رض) سے روایت ہے، انہوں نے کہا جلب اور جنب ١ ؎ گھوڑ دوڑ کے مقابلہ میں ہوتا ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ١٩٢١٧) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : گھوڑ دوڑ میں جلب یہ ہے کہ کسی کو اپنے گھوڑے کے پیچھے لگالے کہ وہ گھوڑے کو ڈانٹتا رہے ، تاکہ وہ آگے بڑھ جائے ، اور جنب یہ ہے کہ اپنے گھوڑے کے پہلو میں ایک اور گھوڑا رکھے کہ جب سواری کا گھوڑا تھک جائے تو اس گھوڑے پر سوار ہوجائے ، اور زکاۃ میں جلب یہ ہے کہ زکاۃ لینے والا دور اترے اور زکاۃ دینے والے سے کہے کہ وہ اپنے مویشی میرے پاس لے آئیں ، اور جنب یہ ہے کہ دینے والے اپنی اصل جگہ سے مویشیوں کو دور لے کر چلے جائیں اور محصل سے یہ کہیں کہ وہ یہاں آ کر زکاۃ لے ، یہ دونوں چیزیں منع ہیں۔
Qatadah said “Taking another horse behind one’s horse to urge it on and taking another horse at one’s side are (done) in a horse race.