Sunan Abu Dawood 2545صحیح
گھوڑوں کے کونسے رنگ پسندیدہ ہیں
حدیث نمبر: 2545
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُمْنُ الْخَيْلِ فِي شُقْرِهَا.
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : گھوڑے کی برکت سرخ رنگ کے گھوڑے میں ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الجھاد ٢٠ (١٦٩٥) ، (تحفة الأشراف : ٦٢٩٠) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٢٧٢) (حسن )
وضاحت : ١ ؎ : یعنی ان میں توالد و تناسل زیادہ ہوتا ہے۔
Narrated Abdullah ibn Abbas (RA) : The Prophet ﷺ said: The most favoured horses are the sorrel.