Sunan Abu Dawood 5220ضعیف
دونوں آنکھوں کے درمیان (پیشانی) پر بوسہ دینے کا بیان
حدیث نمبر: 5220
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ أَجْلَحَ، عَنْ الشَّعْبِيِّأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَقَّى جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، فَالْتَزَمَهُ وَقَبَّلَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ.
شعبی سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جعفر بن ابی طالب (رض) سے ملے تو انہیں چمٹا لیا (معانقہ کیا) اور ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ١٨٨٥٣) (ضعیف) (شعبی تابعی ہیں، اس لئے یہ روایت مرسل ہے )
Narrated Ash-Shabi (RA) : The Prophet ﷺ received Jafar ibn Abu Talib, embraced him and kissed him between both of his eyes (forehead).