Sunan Abu Dawood 5183صحیح
اجازت لیتے وقت کتنی بار السلام علیکم کہنا چاہیے
حدیث نمبر: 5183
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقَاهِرِ بْنُ شُعَيْبٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ لِأَبِي مُوسَى: إِنِّي لَمْ أَتَّهِمْكَ وَلَكِنَّ الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَدِيدٌ.
اس سند سے بھی ابوموسیٰ (رض) سے یہی قصہ مروی ہے، اس میں ہے کہ عمر (رض) نے ابوموسیٰ سے کہا : میں تم پر (جھوٹی حدیث بیان کرنے کا) اتہام نہیں لگاتا، لیکن رسول اللہ ﷺ سے حدیث بیان کرنے کا معاملہ سخت ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، انظر حدیث رقم : (٥١٨١) ، (تحفة الأشراف : ٩٠٨٤) (صحیح الإسناد )
وضاحت : ١ ؎ : یعنی : حدیث کو روایت کرنے میں بڑی احتیاط اور ہوشیاری لازم ہے، ایسا نہ ہو کہ بھول چوک ہوجائے یا غلط فہمی سے الفاظ بدلنے میں مطلب کچھ کا کچھ ہوجائے۔
The tradition mentioned above has also been transmitted by Abu Musa in a similar way through a different chain of narrators. This version has: Umar said to Abu Musa (RA) : I do not blame you, but the matter of transmitting a tradition from the Messenger of Allah ﷺ is serious.