Sunan Abu Dawood 5036ضعیف
کتنی بار چھینک کا جواب دینا چاہیے؟
حدیث نمبر: 5036
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أُمِّهِ حُمَيْدَةَ أَوْ عُبَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِيهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تُشَمِّتُ الْعَاطِسَ ثَلَاثًا، فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تُشَمِّتَهُ فَشَمِّتْهُ، وَإِنْ شِئْتَ فَكُفَّ.
عبید بن رفاعہ زرقی (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : چھینکنے والے کا جواب تین بار دو اس کے بعد اگر جواب دینا چاہو تو دو ، اور نہ دینا چاہو تو نہ دو ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ٩٧٤٦) ، وقد أخرجہ : سنن الترمذی/الأدب ٥ (٢٧٤٤) (ضعیف) (سند میں راوی یزید بن عبدالرحمن کثیر الخطاء اور حمیدہ یا عبیدہ بنت عبید مجہول راوی ہیں )
Narrated Ubayd ibn Rifaah az-Zuraqi (RA) : The Prophet ﷺ said: Invoke a blessing on one who sneezes three times; (and if he sneezes more often), then if you wish to invoke a blessing on him, you may invoke, and if you wish (to stop), then stop.