Sunan Abu Dawood 4849صحیح
عشاء کے بعد گفتگو (قصے کہانیاں) کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 4849
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عَوْفٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْمِنْهَالِ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ النَّوْمِ قَبْلَهَا وَالْحَدِيثِ بَعْدَهَا.
ابوبرزہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عشاء سے پہلے سونے ١ ؎ اور اس کے بعد بات کرنے ٢ ؎ سے منع فرماتے تھے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/ المواقیت ٢٣ (٥٦٨) ، سنن الترمذی/الصلاة ١١ (١٦٨) ، سنن ابن ماجہ/ الصلاة ١٢٥ (٧٠١) ، (تحفة الأشراف : ١١٦٠٥، ١١٦٠٦) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : کیونکہ اس میں عشاء چھوٹ جانے کا خطرہ رہتا ہے۔ ٢ ؎ : اور اس صورت میں قیام اللیل (تہجد) اور فجر کے چھوٹنے کا خطرہ رہتا ہے۔
Abu Barzah said: The Messenger of Allah ﷺ forbade sleeping before the night prayer and talking after it.