خلفائے اندلس

وفات

سلطان عبداللہ یکم ماہ ربیع الاول ۳۰۰ھ میں پچیس (۲۵) سال سے کچھ زیادہ دنوں سلطنت کرنے کے بعد بیالیس سال کی عمر میں فوت ہوا۔ سلطان عبداللہ کا تمام زمانہ فتنہ و فساد یا سلطنت کے ضعف و ناتوانی کے عالم میں بسر ہوا۔ اس کے زمانہ میں بھی فقہا اکثر ایک دوسرے سے گلخپ رہتے۔ مباحثوں‘ مناظروں اور دوراز کار مسائل کی تحقیق میں مشغول نظر آتے تھے۔ بظاہر کوئی صورت ایسی نظر نہ آتی تھی کہ مسلمانوں کا ابتدائی رعب و جلال اور حکومت اسلامیہ کا اثر و اقتدار پھر واپس آ سکے گا۔ ان حالات میں سلطان عبداللہ کے بعد اس کا نوجوان پوتا عبدالرحمن بن محمد بن عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمن ثانی تخت نشین ہوا۔