خلفائے اندلس

منذر بن محمد کی تخت نشینی

سلطان منذر بن محمد ۲۲۹ھ میں پیدا ہوا تھا۔ ۴۴ سال کی عمر میں اپنے باپ کی وفات کے بعد ماہ صفر ۲۷۳ھ میں تخت نشین ہوا۔ اس کی تمام عمر لڑائیوں اور زور آزمائیوں میں گزری تھی۔ اپنے باپ کے عہد حکومت میں وہ بار بار سپہ سالاری کی خدمات نجام دے چکا تھا۔