خلفائے اندلس
محمد بن عبدالرحمن کی تخت نشینی
سلطان عبدالرحمن ثانی کے زمانے میں عیسائیوں کا اثر و اقتدار دفاتر شاہی میں بہت بڑھ گیا تھا۔ مسلمان فقہاء اس حالت کو خاموشی کے ساتھ معائنہ کر رہے تھے اور سلطان حکم کے زمانے کا تجربہ کرنے کے بعد اب خاموش تھے مگر عیسائیوں کے اس رسوخ و اقتدار نیز ان شرارتوں اور گستاخیوں کو دیکھ دیکھ کر کبیدہ خاطر ضرور تھے۔