امیران اندلس
اندلس کی صوبوں میں تقسیم
ان بغاوتوں کے فرو کرنے کے بعد یوسف نے ملک کا اندرونی انتظام درست کیا‘ خاص ملک اندلس کو چار صوبوں میں تقسیم کیا اور پانچواں صوبہ اس حصہ ملک کو قرار دیا جو سر زمین فرانس میں مسلمانوں کے قبضہ میں تھا‘ صوبوں کے نام یہ تھے۔
نمبر صوبہ کا نام صوبہ کے مشہور شہر
1 اندلوسیہ قرطبہ‘ قرمونہ‘ اشبیلیہ‘ شدونہ‘ ملقون‘ البیرہ‘ جیان
2 طیطلہ عبیدہ‘ بیسہ‘ مرسیہ‘ وینیہ‘ بلنسیہ
3 مریدہ (جلیقیہ) مریدہ‘ لثبونہ‘ بچستہ‘ سلامنیکا
4 اربونیہ (جنوبی فرانس) ناربون‘ طلون‘ بن بلونہ‘ لیوگو‘ ٹوٹی۔