امیران اندلس
یحییٰ بن سلمہ
یحییٰ بن سلمہ کلبی نے ۱۰۷ھ کے آخر میں اندلس کی زمام حکومت اپنے ہاتھ میں لی یحییٰ بن سلمہ کے مزاج میں تشدد اور ضد کا مادہ تھا‘ اس لیے رعایائے اندلس اس سے بھی ناراض ہو گئی اور والیٔ افریقہ کی خدمت میں شکایتیں پہنچیں‘ نتیجہ یہ ہوا کہ دو برس چند ماہ کے بعد یحییٰ بن سلمہ بھی معزول کیا گیا‘ اس کی جگہ امیر عثمان بن ابی عبیدہ لخمی حاکم اندلس مقرر ہو کر آیا۔