امیران اندلس
ایوب بن حبیب
خلیفہ کے حکم کی تعمیل کرنے والے پانچوں سرداروں نے عبدالعزیز کے قتل سے فارغ ہو کر تمام فوجی و ملکی سرداروں کو جمع کر کے ایک مجلس انتخاب منعقد کی اور ایوب بن حبیب کا نام پیش کر کے سب سے منظوری حاصل کی‘ چنانچہ ایوب بن حبیب اس شرط کے ساتھ امیر تسلیم کیا گیا کہ محمد بن یزید حکمران قیروان اور خلیفۃ المسلمین سے منظوری حاصل کی جائے گی‘ اگر اس انتخاب کو خلیفہ یا وائسرائے نے منظور نہ کیا تو پھر امیر وہ ہو گا جس کو خلیفہ یا وائسرائے مقرر کریں گے۔