مسلمانوں سے پہلے اندلس کی حالت
اندلس میں رومی حکومت کا قیام
جب اٹلی کی شہر روم میں رومۃ الکبریٰ کی سلطنت قائم ہوئی تو اہل قرطاجنہ اور اہل روم کی معرکہ آرائیوں کا سلسلہ جاری ہوا‘ آخر رومیوں نے سلطنت قرطاجنہ کو برباد کیا اور اندلس میں رومیوں کی حکومت قائم ہوئی‘ رومیوں نے پانچ سو سال تک اندلس میں حکومت کی‘ شہر روم سے اندلس کا حاکم بطور وائسرائے مقرر ہو کر آتا تھا اور سالانہ خراج اس ملک سے وصول کر کے دارالسلطنت روم میں بھیجتا تھا‘ جس طرح بحر روم اور اس کے ساحلی ملکوں کی حکومت اہل فینشیا کے ہاتھ سے نکل کر اہل قرطاجنہ کے ہاتھ میں آئی تھی اسی طرح اہل قرطاجنہ سے اہل روم کے قبضے میں پہنچی۔