دوسری فصل

دولت زیانیہ الجیریا

موحدین کی جانب سے صوبہ الجیریا میں خاندان زیانیہ کا جو شخص حاکم مقرر ہوا تھا اس نے خاندان حفصیہ کی تقلید میں ۶۳۳ھ میں اپنی خود مختاری کا اعلان کیا‘ ان لوگوں کا دارالسلطنت تلمسان تھا‘ ۷۹۶ھ تک ان کی حکومت رہی‘ پھر مراکش کے خاندان مرینیہ نے ان کے ملک پر قبضہ کر کے ان کو نیست و نابود کر دیا۔