دوسری فصل

دولت زیریہ تیونس

جب دولت عبیدیہ نے قیروان سے قاہرہ میں اپنا دارالحکومت تبدیل کیا ہے‘ تو اس زمانہ میں مصر سے مراکش تک تمام شمالی افریقہ ان کے زیر حکومت تھا اور بحر روم میں دولت عبیدیہ کی بحری طاقت سب پر فائق سمجھی جاتی تھی مگر قاہرہ (مصر) میں دارالحکومت کے تبدیل ہو جانے کے بعد مغربی ممالک پر اس سلطنت کا رعب قائم نہ رہ سکا‘ چنانچہ تیونس میں خاندان زیریہ کی مستقل حکومت ہو گئی جو ۳۶۲ھ سے ۵۴۳ھ تک قائم رہی۔