دوسری فصل

اتابکان (فارس )

ترکوں کے ایک گروہ کا سردار سلغر نامی ایک ترک تھا‘ وہ طغرل بیگ سلجوقیوں کے ہمراہیوں میں شامل ہو گیا‘ اس کی اولاد میں سنقر بن مودود نے ۵۴۳ھ میں فارس پر قبضہ کیا۔ اس کے خاندان میں ۶۸۶ھ تک فارس کی حکومت رہی‘ اسی خاندان کا ایک باشادہ اتابک سعد خوارزم شاہ کا خراج گذار بن گیا تھا‘ اسی کے نام پر شیخ مصلح الدین شیرازی نے اپنا تخلص سعدی رکھا تھا‘ اتابک سعد کے بعد اتابک ابوبکر تخت نشین ہوا‘ اس نے اکتائی خان مغل کی اطاعت اختیار کر لی تھی‘ اسی اتابک ابو بکر کا ذکر شیخ سعدی نے گلستاں میں کیا ہے۔