دوسری فصل
دولت طولونیہ (مصر)
ابن طولون کا ذکر اوپر آ چکا ہے‘ بنی طولون نے ۲۵۴ھ سے ۲۹۲ھ تک مصر پر حکومت کی‘ یہ اگرچہ خود مختار تھے‘ اور مصر کا صوبہ گویا ۲۵۴ھ میں خلافت عباسیہ سے جدا ہو چکا تھا‘ مگر مصر میں خطبہ خلیفہ بغداد کے نام کا پڑھا جاتا تھا‘ بنی طولون نے ملک شام کو بھی اپنی حکومت میں شامل کر لیا تھا‘ اس طرح شام و مصر میں ایک ایسی سلطنت قائم ہو گئی تھی‘ جو اگرچہ اپنے آپ کو خلیفہ بغداد کی فرماں بردار بتاتی تھی‘ مگر دربار بغداد کو شام و مصر کی حکومت سے بے تعلق کر دیا تھا۔