دوسری فصل
قرامطہ (بحرین)
۲۸۶ھ میں صوبہ بحرین خلافت عباسیہ سے جدا ہو گیا اور اس میں قرامطہ نے اپنی خود مختار سلطنت قائم کی اور اپنے ظالمانہ طرز عمل سے مخلوق اللہ تعالیٰ کو بے حد پریشان رکھا‘ قرامطہ کے مظالم اور بد عنوانیاں‘ ایک جداگانہ مستقل باب میں بیان ہو سکیں گی‘ قرامطہ کی حکومت بحرین میں ۳۶۴ھ تک رہی‘ اس کے بعد دوسرے خاندانوں نے بحرین پر قبضہ کیا اور بہت سی خود مختار ریاستیں بحرین اور اس کے نواحی صوبوں میں حکومت کرنے لگیں۔