طائع اللہ
شرف الدولہ کی حکومت
شرف الدولہ جب بغداد‘ عراق پر قابض ہوا تو موصل میں فتنہ و فساد برپا تھا‘ بنو حمدان میں سے سیف الدولہ کے بعد اس کا بیٹا سعدالدولہ حلب وغیرہ پر حکمران تھا‘ شرف الدولہ بن عضدالدولہ دو برس آٹھ مہینے کی حکومت کے بعد ۳۷۹ھ میں بعارضہ استسقاء قوت ہوا۔ شرف الدولہ کی وفات کے بعد اس کا بھائی بہاء الدولہ حکمران ہوا۔