معتمد علی اللہ

معتضد کی ولی عہدی

جیسا کہ اوپر ذکر ہو چکا ہے‘ موفق کی وفات کے بعد معتضد کو ولی عہد بنایا گیا تھا لیکن یہ ولی عہد جعفر بن معتمد کے بعد تھی۔ جعفر بن معتمد ولی اول اور معتضد ولی عہدی دوم تھا‘ جیسا کہ اس کا باپ موفق بھی ولی عہد دوم تھا لیکن ۲۷۹ھ میں معتمد نے معتضد کے اقتدار و اثر سے مرعوب ہو کر بجائے اپنے بیٹے جعفر کے معتضد اپنے بھتیجے کو ولی عہدی میں مقدم کر دیا اور اس مضمون کا فرمان ممالک محروسہ میں عاملوں کے نام جاری کرا دیا کہ میرے بعد معتضد تخت خلافت پر بیٹھے گا۔