معتمد علی اللہ
شام پر احمد بن طولون کا قبضہ
۲۶۴ھ میں ماجور نامی ایک ترک شام کی حکومت پر مامور تھا‘ اس کا انتقال ہوا تو اس کے بیٹے نے شام کی حکومت اپنے ہاتھ میں لی‘ احمد بن طولون یہ خبر سن کر مصر میں اپنے بیٹے عباس کو اپنا قائم مقام بنا کر خود دمشق کی طرف متوجہ ہوا‘ ترک زادے نے اطاعت اختیار کی اور ابن طولون نے ۲۶۴ھ میں دمشق اور اس کے تمام علاقے پر قبضہ کر لیا اور دو برس تک ملک شام میں قیام کر کے اس ملک کا ہر طرح اطمینان بخش انتظام کیا اور ۲۶۶ھ میں شام سے مصر کی طرف روانہ ہوا‘ اس طرح احمد بن طولون کی حکومت میں مصر و شام دونوں ملک آ گئے۔