معتز باللہ
محمد بن عبداللہ بن طاہر کی وفات
محمد بن عبداللہ بن طاہر گورنر خراسان نے ۲۵۳ھ میں بغداد کے اندر وفات پائی‘ محمد بن عبداللہ نے مرنے سے پیشتر اپنی قائم مقامی اور گورنری خراسان کے لیے اپنے بیٹے عبیداللہ کی نسبت وصیت کی تھی‘ مگر عبیداللہ کے دوسرے بھائی طاہر بن محمد بن عبداللہ بن طاہر نے بھائی کی مخالفت کی۔ محمد بن عبداللہ کی نماز جنازہ پڑھانے پر ہی آپس میں لڑ پڑے‘ آخر وصیت کے موافق عبیداللہ ہی باپ کا قائم مقام تسلیم کیا گیا‘ لیکن خلیفہ معتز نے پھر سلیمان بن عبداللہ بن طاہر کو محمد بن عبداللہ بن طاہر کا قائم مقام بنایا اور اس نے بغداد میں قیام کر کے مہمات متعلقہ کو انجام دینا شروع کیا۔