ابو جعفر ہارون الرشید بن مہدی
بغاوت مصر
۱۷۷ھ کے آخر میں خبر پہنچی کہ مصر میں بعض قبائل سرکشی پر آمادہ ہیں۔ مصر کے گورنر اسحٰق بن سلیمان نے اس بغاوت کے روکنے کی کوشش کی۔ مگر ۱۷۸ھ میں باغیوں نے علم بغاوت بلند کر کے میدان میں نکل اسحٰق بن سلیمان کو شکست دی۔ اس زمانہ میں ہرثمہ بن اعین فلسطین کا عامل تھا۔ ہارون الرشید نے ہرثمہ کو لکھا کہ تم فوج لے کر مصر کی بغاوت فرو کرنے کے لیے جائو۔ ہرثمہ بن امین نے مصر میں جا کر باغیوں کو مغلوب دمنقاد کیا۔ ہارون الرشید نے مصر کی گورنری ہرثمہ بن امین کو عطا کی۔ مگر پھر ایک ہی مہینے کے بعد ہرثمہ بن امین کو مصر کی حکومت سے بر طرف کر کے عبدالملک بن صالح کو مصر کی حکومت سپرد کی۔