مہدی بن منصور
جرجان پر ہادی کی یورش
۱۶۷ھ میں خبر پہنچی کہ اہل طبرستان نے علم بغاوت بلند کیا ہے‘ خلیفہ نے ان کی سرکوبی کے لیے اپنے ولی عہد ہادی کو روانہ کیا‘ ہادی کے لشکر کا علم محمد بن جمیل کے ہاتھ میں تھا‘ ہادی نے طبرستان اور اس کے بعد جرجان میں امن امان قائم کیا اور باغیوں کو قرار واقعی سزائیں دیں۔
۱۶۸ھ میں رومیوں نے اس صلح کو جو مسلمانوں کے ساتھ کی تھی‘ میعاد صلح کے ختم ہونے سے چار مہینے پہلے توڑ ڈالا‘ علی بن سلیمان والی جزیرہ و قنسرین نے یہ خبر پاکر یزید بن بدر بن بطال کو ایک زبردست فوج دے کر قسطنطنیہ کی طرف روانہ کیا‘ یزید بن بدر وہاں سے بہت سامال غنیمت لے کر واپس آیا۔