مہدی بن منصور
مہم باربد
اپنی خلافت کے پہلے ہی سال خلیفہ مہدی نے ایک بحری مہم ہندوستان کی طرف روانہ کی‘ عبدالملک بن شہاب سمعی ایک لشکر لے کر خلیج فارس سے کشتیوں میں سوار ہو کر ساحل ہند کی طرف روانہ کیا‘ باربد میں ان لوگوں نے اتر کر لڑائی چھیڑ دی‘ اہل باربد بہت سے قتل و غارت ہوئے‘ مسلمانوں کے صرف بیس آدمی مارے گئے لیکن مسلمان فوج میں وباء پھیل گئی اور ایک ہزار آدمی وباء سے مرے‘ یہاں سے کشتیوں میں سوار ہو کر فارس کی طرف روانہ ہوئے‘ ساحل فارس کے قریب پہنچ کر طوفان باد سے کشتیاں ٹوٹ گئیں اور ایک جماعت دریا میں غرق ہوئی۔