یزید بن معاویہ
یزید کی اچانک موت
یہاں اہل شام خانہ اللہ تعالیٰ اور شہر مکہ پر سنگباری کر رہے تھے‘ ادھر ۱۰ ربیع الاول کو یزید نے مقام حوران میں تین سال اور آٹھ ماہ کی حکومت کر کے ۳۸ یا ۳۹ سال کی عمر میں انتقال کیا‘ یزید کے مرنے کی خبر سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنھما کے پاس پہنچی‘ انہوں نے بلند آواز شامیوں سے کہا کہ بدبختو تم اب کیوں لڑ رہے ہو تمہارا گمراہ سردار مر گیا ہے۔
حصین بن نمیر نے اعتبار نہ کیا اور اس بات کو عبداللہ بن زبیر کی فریب دہی پر محمول کیا‘ لیکن تیسرے دن جب اس کے پاس ثابت بن قیس نخعی نے کوفہ سے آکر یزید کے مرنے کی خبر پہنچائی‘ تو اس نے فوراً محاصرہ اٹھانے اور کوچ کرنے کا حکم دیا۔