سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

معاویہ رضی اللہ عنہ کی عمال سے مشاورت

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنے عمال کے نام ایک حکم جاری کیا کہ لوگوں سے یزید کی خوبیاں بیان کرو‘ اور اپنے اپنے علاقوں کے بااثر لوگوں کا ایک ایک وفد میرے پاس بھیجو کہ میں بیعت یزید کی نسبت لوگوں سے بھی خود گفتگو کروں‘ چنانچہ ہر صوبہ سے ایک ایک وفد دمشق میں آیا‘ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے الگ الگ گفتگو کی‘ پھر ایک مجلس ترتیب دے کر سب کو اس میں جمع کیا اور کھڑے ہو کر ایک خطبہ ارشاد فرمایا‘ جس میں حمد و ثنا کے بعد اسلام کی خوبیاں‘ خلفاء کے فرائض و حقوق‘ حکام کی اطاعت اور عوام کے فرائض بیان فرما کر یزید کی شجاعت‘ سخاوت‘ عقل وتدبر اور انتظامی قابلیت کا ذکر کر کے‘ اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ یزید کی ولیعہدی پر بیعت کر لینی چاہیئے۔