سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

سندھ پر حملہ اور فتوحات

اسی سال مکران و بلوچستان کے عامل عبداللہ بن سوار نے سندھیوں کی تادیب کے لیے سندھ پر حملہ کیا اور سندھیوں نے جو پہلے سے جنگ کی تیاری کئے ہوئے تھے مقام کیقان میں جم کر مقابلہ کیا‘ عبداللہ بن سوار میدان جنگ میں شہید ہوئے‘ ان کے بعد مہلب بن ابی صفرہ نے سندھ پر انتقاماً چڑھائی کی اور سندھ کا ایک بڑا حصہ فتح کیا۔