سیدنا حسن رضی اللہ عنہ

مناجات بدرگاہ قاضی الحاجات

الٰلھم صل علیٰ سیدنا و مولٰنا محمد بعدد کل معلوم لک‘ الٰلھم انت ربی لا الٰہ الا انت خلقتنی وانا عبدک وانا علیٰ عھدک و وعدک مااستطعت اعوذبک من شرما صنعت وابوء لک بنعمتک علی و ابوء بذنبی فاغفر لی ذنوبی انہ لا یغفر الذنوب الا انت ‘ اللٰھم ربنا اٰتنا فی الدنیا حسنۃ و فے الاٰخرۃ حسنۃ و قنا عذاب النار‘ الٰلھم انی اسالک العفو والعافیۃ فی الدنیا والاٰخرۃ یا حیی یا قیوم برحمتک استغیث ‘ الٰلھم انی اعوذ بک من ضیق الدنیا و من ضیق یوم القیامۃ ‘ رب اعنی علیٰ ذکرک و شکرک و حسن عبادتک اے اللہ! مجھ سے اس تصنیف میں جو غلطی سرزد ہوئی ہو تو اس کے بد نتیجہ سے مجھ کو اور اس کے مطالعہ کرنے والے کو محفوظ رکھ‘ الٰہی تو میری اس محنت کو مثمر خیرات کر اور میرے اس عمل کو ضائع ہونے سے بچا لے‘ الٰہی! کتاب وطباعت کی غلطیوں سے بہت سی تصانیف کا مرتبہ کم ہو جاتا ہے اس نقص اور سقم سے اپنی کتاب کو بچانے کے لیے میرے پاس کوئی طاقت اور سامان نہیں ہے‘ تو ہی اس کے کاتب و طابع کو نیک توفیق دے اور نقائص و اسقام سے اس کو بچا‘ الہی ابن جریر‘ ابن اثیر‘ ابن خلدون‘ ابو الفداء‘ ابن سعد‘ جلال الدین سیوطی‘ امام بخاری‘ امام مسلم‘ امام ترمذی‘ ابن ہشام اور واقدی کی روحوں پر اپنی رحمتیں نازل کر کیونکہ تاریخ اسلام کی یہ پہلی جلد زیادہ تر انہیں کی محنتوں کے نتائج کی خوشہ چینی سے مرتب ہو سکتی ہے‘ الہی میرے کام میں آئندہ میرے لیے آسانیاں پیدا کر دے اور تاریخ اسلام کی آئندہ جلدیں حسن و خوبی کے ساتھ مرتب کرنے کی توفیق اور ضروری سامان عطا فرما۔ آمین اللّٰھم صل علٰی سید نا و مولانا محمد بعدد کل معلوم لک(مصنف)