ہجرت کا گیارہواں سال

اولاد امجاد

سوائے سیدنا ابراہیم کے جو ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنھا کے پیٹ سے پیدا ہوئے تھے باقی تمام اولاد آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی سیدنا خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنھا کے بطن سے پیدا ہوئی‘ سب سے پہلے سیدنا قاسم پیدا ہوئے جو چار سال کی عمر میں مکہ ہی میں فوت ہو گئے تھے‘ انہیں کے نام سے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی کنیت ابوالقاسم ہوئی‘ ان کے بعد سیدنا زینب رضی اللہ عنھا ‘ پھر عبداللہ رضی اللہ عنہ جن کا لقب طیب و طاہر تھا‘ پھر رقیہ رضی اللہ عنھا ‘ پھر ام کلثوم رضی اللہ عنھا ‘ پھر فاطمہ زہرا رضی اللہ عنھا پیدا ہوئیں‘ لڑکے سب چھوٹی ہی عمر میں فوت ہوئے لیکن لڑکیاں سب جوان ہوئیں اور ان کی شادیاں ہوئیں‘ لیکن ان میں سے سوائے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا کے جو سب سے چھوٹی بیٹی تھیں اور کسی بیٹی سے نسل نہیں چلی‘سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا کے چار بچے ہوئے‘ دو بیٹے حسن رضی اللہ عنہ و حسین رضی اللہ عنہ اور دو بیٹیاں زینب رضی اللہ عنہ ‘ ام کلثوم رضی اللہ عنہ ۔