مقدمہ
۳۔ آثار قدیمہ
آثار قدیمہ سے مراد پرانے زمانے کی نشانیاں ہیں‘ مثلاً شہروں کے خرابے قلعے‘ مکانات‘ عمارتوں کے کتبے‘ پتھروں کی تصویریں‘ پرانے زمانے کے ہتھیار‘ سکے برتن وغیرہ‘ لیکن ان ہرسہ اقسام کے سامانوں سے فائدہ اٹھانا اور تاریخ مرتب کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے‘ اعلیٰ درجہ کی ذہانت‘ محنت ہمت‘ شوق اور بصیرت کے بغیر یہ تمام سامان ہیچ معلوم ہوتے ہیں‘ علاوہ بریں ان قوموں کو مخصوص مراسم‘ مخصوص عادات و خصائل ‘ مخصوص خد و خال اور جغرافیائی حالات بھی بہت کچھ مؤرخ کے لیے مدد گار ثابت ہو جاتے ہیں۔