مغولان چنگیزی
اباقا خان کی موت
اباقا خان نے ۶۸۰ھ میں وفات پائی۔ ۱۷ سال حکومت کی۔ اباقا خان‘ شیخ سعدی شیرازی اور مولانا جلال الدین رومی کا بہت معتقد تھا۔ اور ان ہر دو بزرگوں کی خدمت میں خود حاضر ہو کر ان سے ملاقات کرتا تھا۔ اباقا خان کے بعد اس کا بیٹا نکودارا غلن تخت نشین ہوا۔