قرامطہ بحرین

سابور کا قتل

۳۵۸ھ میں سابور بن ابو طاہر نے اپنے بھائیوں اور ہوا خواہوں کی مدد سے ابومنصور کو گرفتار کر کے قید کر دیا۔ اور خود تخت نشین ہو گیا۔ مگر سابور کے بھائیوں نے سابور سے بھی مخالفت کی اور انھوں نے حملہ کر کے اپنے چچا ابو منصور کو جیل خانے سے نکال کر پھر تخت پر بٹھا دیا۔ ابومنصور نے تخت نشین ہو کر سابور کو قتل کیا اور اس کے ہوا خواہوں کو جزیرہ اوال کی طرف جلا وطن کر دیا۔ ۳۵۹ھ میں ابو منصور نے وفات پائی۔ ابومنصور کے بعد اس کا بیٹا ابو علی حسن بن احمد ملقب ’’بہ اعظم‘‘ تخت نشین ہوا۔ اس نے تخت نشین ہو کر ابوطاہر کے تمام لڑکوں کو جزیرہ اوال میں جلا وطن کر دیا۔