دولت عبیدیین مصر و افریقہ میں

وفات

اسی عرصہ میں ۱۰ محرم ۵۶۷ھ کو بادشاہ عاضد عبیدی نے وفات پائی۔ صلاح الدین نے دربار عزا داری منعقد کیا۔ اور قصر سلطانی کے تمام مال و اسباب کا جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی دولت عبیدیین کا خاتمہ ہو گیا۔ اور ملک مصر پھر خلافت عباسیہ بغداد کی حدود میں داخل ہوا۔ صلاح الدین ایوب کے خلیفہ بغداد کی طرف سے حکومت مصر کی سند خطاب سلطانی اور خلعت و علم آ گیا۔ اور دولت عبیدیین کے بعد مصر میں دولت ایوبیہ کی ابتداء ہوئی۔