دولت عبیدیین مصر و افریقہ میں

وفات

چھ مہینے کی برائے نام حکومت کے بعد بادشاہ فائز عبیدی نے ۵۵۵ھ میں وفات پائی۔ وزیر السلطنت صالح بن زریک نے خدام کو حکم دیا کہ وہ خاندان سلطنت کے لڑکوں کو پیش کریں۔ تاکہ ان میں سے کسی ایک کو تخت سلطنت کے لیے منتخب کیا جائے۔ چنانچہ ابو محمد عبداللہ بن یوسف بن حافظ عبیدی کو تخت سلطنت پر بٹھا کر اس کا لقب ’’عاضد لدین اللہ‘‘ تجویز کیا۔ عاضد اس وقت سن بلوغ کے قریب پہنچ چکا تھا۔ عاضد کو تخت سلطنت پر بٹھا کر وزیر السلطنت صالح نے اپنی بیٹی کا نکاح اس کے ساتھ کر دیا۔