دولت عبیدیین مصر و افریقہ میں
وفات
یہاں تک کہ ۱۵ شعبان ۴۲۷ھ کو ظاہر نے وفات پائی۔ اس کی جگہ اس کا بیٹا ابوتمیم معد تخت نشین ہوا۔ اس کا لقب مستنصر رکھا گیا۔ ظاہر کے زمانے میں ابوالقاسم علی بن احمد وزیر اعظم تھا۔ اب مستنصر کے تخت نشین ہونے پر ابوالقاسم وزیر السلطنت نے امور سلطنت کو اپنے ہاتھ میں لیا۔