مراکش و افریقہ

ابوالعباس

ابوالعباس نے تخت نشین ہو کر تونس کو اپنا دارالحکومت بنایا اور اپنے بیٹے ابوخول کو فوج دے کر ابوعبداللہ شیعی کی سرکوبی کے لیے روانہ کیا۔ ابو خول نے مقام تاوزرت میں ابوعبداللہ شیعی کو شکست فاش دے کر بھگا دیا اور تاوزرت میں ابوعبداللہ شیعی کے معتقدین کا قتل عام کیا۔ شیعی نے پھر فوج جمع کر کے ابو خول پر حملہ کیا۔ ایک شبانہ روز کی جنگ عظیم کے بعد ابوخول کو شکست ہوئی وہ تونس واپس آیا۔ یہاں سے پھر فوج مرتب کر کے ابوعبداللہ شیعی کے مقابلے کو روانہ ہوا۔ ابوعبداللہ شیعی نے دھوکہ د